Request callback

ہمارے بارے میں

دوسری شہریت پہلا انتخاب

یبیرک انویسٹمنٹ پارٹنر کی جانب سے آپ کی قابلِ بھروسہ شہریت ہے۔ یہ انفرادی افراد اور خاندانوں کو دوسرا پاسپورٹ حاصل کرنے میں معاونت دیتا ہے۔ ہم حکومت کے مکمل قواعد و ضوابط کی تعمیل کے ساتھ آپ کی تمام تر ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شفاف اور ہموار خدمات فراہم کرتے ہیں جس میں آپ کی راز داری بھی برقرار رہتی ہے۔

ہمارے معینہ مقامات

یبیرککی رہنمائی متحدہ عرب امارات کے ذریعے ہوتی ہے۔ ہماری مستعدٹیم کو شہریت کے معاملات کی تعمیل اوربراہِ راست سرکاری اداروں کے ساتھ غیرملکی بلاواسطہ سرمایہ کاری پروگرامز کے انتظام و انصرام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے مؤثر اور باضابطہ آپریشنل ماڈل کے ساتھ ساتھ ہم اپنے کلائنٹس کو سہولیات کی وسیع رینج کی فراہمی کے لیے دنیا میں ہرجگہ اپنا نیٹ ورک رکھتے ہیں۔

Dark Cover

طریقۂ عمل

ہم آپ کی درخواست کی تعمیل کے لیے مؤثر ترین خدمت بجالاتے ہیں،درخواست کی کامیابی کے امکانات یقینی بنانے اور آپ کو اپنی سرمایہ کاری کے مکمل تحفظ اور آپ اور آپ کی فیملی کے لیے دوسرے پاسپورٹ کے حصول کے لیے آپ کی درخواست کو وہ توجہ دیتے ہیں جو اس کا حق ہے۔

1 .مفت مشاورت

اس میں ہمارے کلائنٹس کے لیے یہ رہنمائی شامل ہوتی ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق سرمایہ کاری کے بہترین ذریعے کا انتخاب کریں، خواہ عطیے کے ذریعے ہو یا رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے ذریعے۔ ہم مختلف ذرائع پر آنے والی لاگت کے تخمینے سے پہلے اپنے کلائنٹس، ان کے فیملی ممبرز اور ان کی صورتحال کے بارے میں جانتے ہیں ۔ اس مرحلے کے بعد ہم آپ کو تجزیے اور فیصلے کے لیے مکمل کوٹیشن فراہم کرتے ہیں۔

2 .مفت توثیق

آپ کی جانب سے کوٹیشن کی منظوری کے بعد ہم تمام مطلوبہ دستاویزات کا جائزہ لیتے اور ان کی توثیق کرتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ کلائنٹ کی درخواست ہر لحاظ سے لائقِ استحقاق ہو ،تاکہ ان کا وقت اور پیسہ ضائع نہ ہو۔

3 .تمام مطلوبہ دستاویزات کا جمع کرانا

ہم ،پھر تمام درکار دستاویزات کا ترجمہ اور تصدیق کرتے اور تمام سرکاری فارمز کو پُر کرتے ہیں ۔ اس بات کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے کہ یہ سرکاری لوازمات اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں۔

4 .ابتدائی منظوری کے لیے درخواست گزاری

اس مرحلے پر پہلے سے تصدیق شدہ تمام دستاویزات عمل درآمد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کو بھیج دی جاتی ہیں۔ اس دوران ، ہم ڈومینیکا میں قائم اپنی ایجنسی سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں تاکہ درخواست پر بروقت اور تیزرفتار عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہم اپنے کلائنٹس سے بھی مزید سرکاری وضاحتوں کے حوالے سے رابطے میں رہتے ہیں اورانہیں صورتحال سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

5 .حتمی منظوری

ابتدائی منظوری دیے جانے کے بعد ، حکومت کی جانب سے فنڈز کی درخواست دی جائے گی۔ فنڈ کے کلیئر ہوتے ہی ہم شہریت کی حتمی سند اور پاسپورٹ کے دستاویزی عمل کے لیے درخواست دے دیں گے۔ اس کے بعد ہم آپ کو حفاظت کے ساتھ پاسپورٹ کی فراہمی کا انتظام کریں گے اور یوں آپ کی شہریت بذریعہ امیگریشن کی تکمیل ہوجائے گی۔

ہمارا خواب اور ہمارا مقصد

یبیرک میں ہمارا مقصدشہریت بذریعہ سرمایہ کاری کے لیے آپ کا قابلِ اعتماد پارٹنربننا اور آپ کے دوسرے پاسپورٹ کے حصول کے لیے قابلِ بھروسہ اور مکمل خدمات فراہم کرنا ہے۔ قابلِ اعتماد پارٹنرز کے دنیا بھر میں پھیلے نیٹ ورک کی بدولت ہم سب مل کر وہ تمام اقدامات اٹھاتے ہیں جو بروقت اور باسہولت طریقۂ کار کے حامل ہوں اوراس طرح آپ کی درخواست کے بصد خوبی انتظام و انصرام کو یقینی بناتے ہوئے آپ کو مطلوبہ پاسپورٹ فراہم کردیا جائے۔

ہمارے اقدار

یبیرک شہریت بذریعہ سرمایہ کاری پروگرامز میں خصوصی مہارت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اشتراک اور مقبولیت عامہ رکھتا ہے۔ ہم اس پورے عمل کے دوران اپنے کسٹمرز سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور اپنی رازداری، پابندئ وقت اور شفافیت پر ناز کرتے ہیں۔ ہم اپنی اعلیٰ ترین خدمت کی بدولت خود کو دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں جہاں آپ ہم پر پورا اعتماد کرسکتے ہیں کہ ہم آپ کی درخواست کے حوالے سے تمام تر تفصیلات اور آپ کی تمام ضروریات پربھرپور توجہ دیں گے۔

یبیرک ہی کیوں؟

ایک انتہائی باسہولت طریقۂ کار فراہم کرتے ہوئے آپ کو آپ کا مقصد یعنی مطلوبہ شہریت عطا کرتا ہے۔

Request a callback