ڈومینیکا کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ خوش و خرم مقامات میں ہوتا ہے. یہاں بہت بڑی تعداد میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کی عمریں100 برس سے بھی زیادہ ہیں۔یہ آپ کو محفوظ، امن و امان کے ماحول کے ساتھ دوستانہ طرزِ زندگی دیتا ہے،یہاں کا ماحول بہت پُر تعیش اور معاشرہ بہت دوستانہ ہے۔
’’کیریبین کا فطری جزیرہ‘‘ایک سر سبزو شاداب ، ہرا بھرا اور خوب بارشوں والا مقام ہے جو کیریبین کا سب سے خوبصورت خطہ ہے۔ یہ اپنے ان گنت چشموں اور دریاؤں کے ساتھ ان چھوئی قدرت کا شاہکار ہے جو گہرے نیلے ساحلوں پر مشتمل ہے۔
ڈومینیکا میں دنیا کا دوسرا بڑا گرم چشمہ، ابلتی ہوئی جھیل اور ہریالی، پہاڑی برساتی جنگلات ہیں جو نایاب نسل کے بے شمار پودوں، جانوروں اور پرندوں کے حامل ہیں ڈومینیکا کے شفاف اور پُرسکون سمندر تیراکی اور اسنارکلنگ کے لیے شاندار مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیراکی کے لیے زبردست جگہیں بشمول جہاز کے ڈھانچے اور زیرِآب گرم چشمے رکھتے ہیں
پروگرام کی اہم خصوصیات
- ایک درخواست گزار کا ویزا 100,000امریکی ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔
- 118سے زائد ویزا فری ممالک
- 3-4 ماہ میں تکمیل
- قومیت کی کوئی پابندی نہیں
ڈومینیکا کی شہریت کے فوائد
سرمایہ کاری پروگرام کے تحت ڈومینیکا کی شہریت 1993سے آپریشنل ہے اور ڈومینیکا کے آئین اور سٹیزن ایکٹ کے مطابق قانونی ہے۔ شہریت کے لیے اہل ہونے کے لیے درخواست گزار کا18سال سے زائد عمر کا ہونا، بہترین صحت کا حامل ہونا اور با کردار ہونا لازمی ہے۔ ڈومینیکا کے شہری کی حیثیت سے آپ مندرجہ ذیل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں:
- ایک پُرامن اور خوش باش ملک کی شہریت ،جس کی شہریت سرمایہ کاری پروگرامز میں نہایت قابلِ بھروسہ مانی جاتی ہے۔
- ہانگ کانگ اور سنگا پور سمیت118ممالک میں ویزا فری سفر۔
- الحدالأدنىمنالضرائب،حيثلاتفرضضرائبعلىالثروات،أوالهبات،أوالتركات،أوالدخلالأجنبيأومكاسبرأسالمالکم سے کم ٹیکس۔جائداد، ہدیوں، وراثت،بیرونِ ملک آمدنی یا کیپٹل منافعوں پر کوئی ٹیکس نہیں۔
- ڈومنیکا میں رہائش اور کام کرنے کی اجازت کے ساتھ مکمل شہریت کے حقوق۔
- دوہری شہریت کی اجازت ہے۔
- شہریت ملنے کے بعد ڈومینیکا میں رہائش اختیارکرنے کی کوئی شرط نہیں۔
- درخواست کا عمل صیغۂ راز میں رکھا جاتا ہے۔
سرمایہ کاری کا انتخاب
درخواست گزار سرمایہ کاری کے تین راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ افراد ،قومی ترقیاتی فنڈ میں ناقابلِ واپسی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، منظور شدہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ میں سرمایہ لگاسکتے ہیںیا کسی منظور شدہ کاروبار میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ کو کم از کم مدت کے لیے رکھا جاسکتا ہے اور قانونی شہریت حاصل کرنے کے پانچ سال بعد دوبارہ فروخت کیا جاسکتا ہے۔