گرینیڈا کی شہریت بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام، افراد اور ان کی فیملی کو مستقل رہائش یا شہریت عطا کرتا ہے۔ وہ تمام افراد جو بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام گرینیڈا کی شہریت حاصل کرتے ہیں ، اُن تمام حقوق کے اہل بن جاتے ہیں جو گرینیڈا کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔ ان حقوق میں ہمیشہ کے لیے گرینیڈا میں رہنے اور کام کرنے کا حق اور کیریبین کمیونٹی (CARICOM) کی رکنیت سے وابستہ تمام حقوق شامل ہیں۔
گرینیڈاشہریوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دیتا ہے اور یہ شہریت دیگر فیملی ممبرز جیسے کہ شریکِ حیات، دست نگر بچوں اور دست نگر والدین کوبھی دی جاسکتی ہے۔ بچے اور نوجوان بہترین اسکولوں اور یونیورسٹیوں تک رسائی اور بعض صورتوں میں وظائف بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
پروگرام کی اہم خصوصیات
- واحد درخواست کے آغاز کی حد200,000ڈالرز.
- ویزا فری ممالک۔121
- 3-4 ماہ میں تکمیل
- ایک سرمایہ کاری کے تحت فیملی اہل ہے۔
گرینیڈا کی شہریت کے فوائد
شہریت بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام کی ابتدا اس وقت ہوئی جب گرینیڈا کی پارلیمنٹ نے ’گرینیڈا کی شہریت بذریعہ سرمایہ کاری ایکٹ، 2013‘ کی اجازت دی۔ شہریت کے حصول کے لیے بنیادی درخواست گزار کے لیے درخواست کے تمام لوازمات کی تکمیل بشمول اچھے کردار اور اچھی صحت کا حامل ہونے کے ضروری ہے۔
- عمر بھر کے لیے شہریت۔
- رہائش کی شرط نہیں ہے۔
- دوہری شہریت کی اجازت دیتا ہے۔
- بین الاقوامی منافع جات پر کوئی ٹیکس نہیں۔
سرمایہ کاری کا انتخاب
سرمایہ کاری کے دوطریقے ہیں آیا آپ سرکاری فنڈ میں رقم ادا کریں جو کہ درخواست گزار اور اس کی فیملی کے افراد کی تعداد کے لحاظ سے طے کی جائے گی یا پھر آپ حکومت کی جانب سے تسلیم کردہ کسی رئیل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کریں۔ رئیل اسٹیٹ میں سر مایہ کاری کو ایک خاص مدت تک رکھا جائے گا جسے شہریت ملنے کے پانچ سال بعد فروخت بھی کیا جا سکتا ہے۔