سینٹ کٹس اور نیوس کی حکومت نے مالیاتی خدمات کے کاروبار کی ترغیب کے لیے آئی لینڈ میں توسیع شدہ قوانین وضع کیے ہیں۔ سینٹ کٹس اور نیوس کی حکومت نے مالیاتی خدمات کے کاروبار کی ترغیب کے لیے آئی لینڈ میں توسیع شدہ قوانین وضع کیے ہیں۔ کام کا عملہ تعلیم یافتہ، انگریزی بول چال کا حامل اور دوستانہ مزاج رکھتا ہے۔ حکومت ٹیکس میں سہولت، منافع جات کی دوسرے ممالک سے درآمد کی ضمانت اور درآمدی اخراجات پر مراعات عطا کرتی ہے۔ سینٹ کٹس اور نیوس میں انکم یا کیپیٹل منافع جات کے ٹیکس اور وراثتی یا ہدیہ ٹیکس عائد نہیں کیے جاتے۔
پروگرام کی اہم خصوصیات
- واحد درخواست گزار کے آغاز کی حد 250,000 ڈالرز
- 150+ سے زائد ویزا فری ممالک.
- 3-4 ماہ میں تکمیل۔.
- ایک سرمایہ کاری کے تحت فیملی اہل ہے۔.
سینٹ کٹس اور نیوس کی شہریت کے فوائد
جب آپ سینٹ کٹس اور نیوس شہریت پروگرام کے تحت شہریت حاصل کرتے ہیں تو آپ اور آپ کی فیملی زندگی بھر کے لیے اس کے مالک بن جاتے ہیں ۔یہ شہریت وراثتی بنیاد پر آپ کے بچوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے۔ سینٹ کٹس اور نیوس کے شہریوں کی حیثیت سے آپ اور آپ کی فیملی کو ایسے پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں جو آپ کو یورپین یونین کے تمام ممالک کے بشمول، 150سے زائد ممالک اور مقامات میں بغیر ویزا سفر کی سہولت دیتے ہیں ۔
- عمر بھر کے لیے شہریت ، ملک میں قیام رکنے اور کام کرنے کے حق کے ساتھ۔
- وراثت کے تحت اپنی شہریت کو آئندہ نسل تک منتقل کرنے کی اہلیت۔
- ضرورت کے تحت دوہری شہریت برقرار رکھنے کی سہولت۔
- شہریت کے حوالے سے مکمل صوابدید و اختیار، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ کسی فرد کی شہریت کی حیثیت تیسرے فریق کو نہ بیان کی جائے گی۔
- ویزے کے بغیر تقریباً 150ممالک اور مقامات بشمول یورپین یونین، شینجن ریجن،برطانیہ، ہانگ کانگ اور سنگاپور تک رسائی۔
- ٹیکس کی پست شرح، بین الاقوامی منافع جات، وراثت اور ہدیہ ٹیکس وغیرہ سے شہریوں کے تحفظ کے لیے ۔
- کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مراعات کے ساتھ ’کاروباری جنت‘ میں زندگی ۔
سرمایہ کاری کا انتخاب
درخواست گزار سرمایہ کاری کے دو راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ افراد ،شوگر انڈسٹری ڈائیورسیفکیشن فنڈ میں ناقابلِ واپسی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، سرمایہ کاری کی رقم دست نگر افراد کی تعداد کے تحت معین کی جائے گی ، یا منظور شدہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ میں سرمایہ لگاسکتے ہیں۔ قانونی شہریت حاصل کرنے کے بعد رئیل اسٹیٹ کو پانچ سال تک کے لیے رکھا جائے گا۔.